بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلم ’چمکیلا’ کی پہلی جھلک جاری

بھارتی معروف گلوکار اور پنجابی موسیقی امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی فلم ’چمکیلا’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
فلم ’چمکیلا’ میں امر سنگھ کا کردار ادا کرنے والے بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا۔
دلجیت دوسانجھ نے نیٹ فلکس فلم چمکیلا میں پنجاب کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فنکار امر سنگھ چمکیلا کا کردار ادا کیا جس میں انہیں پہلی بار بغیر پگڑی کے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
انسٹاگرام پر نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کے ٹیزر کی پہلی جھلک سامنے آگئی، جاری کردہ اس مختصر ٹیزر میں گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اپنی پگڑی کے بغیر نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)


دوسری جانب فلم کے عنوان کے ساتھ ٹیزر کا اشتراک کچھ اس طرح کیا گیا کہ ’جو نام برسوں سے آپ کے دل اور دماغ پر چھایا ہوا ہے وہ اب آپ کے سامنے آیا ہے۔‘
امتیاز علی کی فلم میں فنکار امر سنگھ چمکیلا کا کردار دلجیت دوسانجھ ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی پارٹنر امرجوت کور کا کردار بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نبھاتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں فلمائی گئی اس فلم میں دلجیت اور پرینیتی نے حقیقی زندگی کے گلوکار جوڑے امر سنگھ چمکیلا اور امرجوت کور کے کردار ادا کیے ہیں، جنہیں 1988 میں ان کے بینڈ کے دو اراکین کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا جس کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔