لاہور(ممتازنیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے تشریف لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات کےبعد پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیاگیا تھا جس میں محمود الرشید کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ لیا قت بلوچ نے میاں محمود الرشیدکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ اس مشکل میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ محمود الرشید کے ہمراہ سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم میاں محمد عثمان کا بیٹا بھی گرفتار ہے۔
واضح رہے کہ محمود الرشید پی ٹی آئی میں شمولیت سے پہلے جماعت اسلامی کے اہم رہنمائوں میں شامل تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید ان دنوں گرفتار ہیں،محترم لیاقت بلوچ صاحب کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر اہلیہ،خاندان کے افراد سے ملاقات۔میاں محمد عثمان مرحوم سابق ایم این اے کا بیٹا بھی گرفتار ہیں۔اہل خانہ کے ساتھ رابطہ اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا فرمائے pic.twitter.com/qZBkwfiE22
— Ahmad Salman Baloch (@asalmanbaloch) May 30, 2023









