لندن میں مقیم خاتون جیا خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے محبت کااظہار کرتے ہوئے ان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کر ڈالی۔
لندن میں ابرار الحق کے کانسرٹ میں شریک جیا خان نے صحافی سے بات کرتے ہوئے عمران خان کو شادی کی پیشکش کی۔
جیا خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی شادی تڑواکر ان کی چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں۔
Naughty Jia Khan pic.twitter.com/CDRuQZsncb
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 30, 2023
خاتون نے کہا کہ یوکے میں میرے لیے رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے لیکن میں ابھی تک سنگل ہوں کیوں کہ میں نے صرف عمران خان سے شادی کرنی ہے ، اگر عمران خان مجھ سے شادی کرلیں تو ہم دونوں ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
جیا خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادر آدمی ہیں، میں 2 سال سے ان کی محبت میں گرفتار ہوں ۔
عمران خان کی بشریٰ بی بی سے محبت کے سوال پر جیا خان نے کہا کہ ہر مرد کسی دوسری عورت کے آنے سے پہلے ایسی ہی باتیں کرتا ہے، مجھ سے ملنے کے بعد ان کی سوچ بدل جائے گی۔









