بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کو سلام ، انہوں نے اپنے کہے کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ کر دکھائی: لطیف کھوسہ

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ مریم نواز کو سلام پیش کرتے ہیں، مریم نواز نے اپنے کہے کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ کر دکھائی، پی ٹی آئی کو کچل دیا ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریم نواز کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے اپنے کہے کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ کر دکھائی، اب اسے بھی بلا لیں جو پارک لین سے پاکستان پر حکمرانی کر رہا ہے۔
لطیف کھوسہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس بھائی نے چند ہفتوں کی ضمانت دی تھی وہ آج وزیراعظم ہیں، بھائی کو واپس بلالیں۔