اگر آپ نیند کے دوران مچھروں کی بھنبھناہٹ سے پریشان ہیں اور روزانہ مہنگے مہنگے ایئر فریشنرز اور اسپرے خریدنے سے بھی تنگ آچکے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیے ہیں۔
مچھروں کے کاٹنے لاحق ہونے والے جان لیوا امراض سے تو سب ہی آگاہ ہیں جس کے سبب سالانہ لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
اس صورتحال سے بچاؤ کیلئے آج آپ کو ایسے پودوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کو گھر میں رکھنے سے مچھر دور بھاگیں گے ۔
دو چیزیں ایسی ہیں جو مچھر کو بہت بری لگتی ہیں جن سے وہ بہت دور بھاگتا ہے پہلا دھواں اور دوسرے نمبر پر تیز ترین خوشبو۔
گھر میں کچھ مخصوص پودے لگانے سے بھی مچھر وہاں کا راستہ ہی بھول جاتے ہیں جن میں لیمن بام (ایک قسم کا پودینہ) لیونڈر کا پودا، تلسی، اسٹرونیلا، گیندے اور لہسن کا پودا بھی شامل ہے۔
ان پودوں کی مخصوص مہک سے مچھر کوسوں دور بھاگتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ لیونڈر کے تیل کے قطرے ہاتھ پر لگائیں اور باہر جائیں تو وہاں بھی مچھر آپ کے پاس نہیں پھٹکیں گے۔
ایسے پودے جن کو گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے








