بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا، پاکستان کو بھی دعوت دیدی

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سالانہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعوکیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیاہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔