واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون شیر خوار کو 9 گھنٹے گاڑی میں اکیلا چھوڑ گئی، بچہ گرمی سے تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹٰی وی کے مطابق ننھے بچے کی موت کا اندوہناک واقعہ امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون ملازمت کیلئے صبح 8 بجے ہسپتال پہنچی مگر ایک سالہ بچے کو اپنے ساتھ اندر لے جانا بھول گئی۔
شام کو 5 بجے جب ملازمت سے واپس آئی تو بچہ بے حس و حرکت گاڑی میں پڑا تھا، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس؛ احتساب عدالت نے عمران خان کی19 جون تک ضمانت منظور کرلی
خاتون نے ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل گاڑی اچھی طرح لاک کر رکھی تھی۔ ائیرٹائیٹ ہونے کے سبب کسی کو بچے کے رونے کی آواز نہیں آئی، ایک سالہ بچہ سیٹوں کے پیچھے ہونے کے سبب کسی کو نظر بھی نہیں آیا۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے باہر درجہ حرارت دن میں 75 ڈگری جبکہ گاڑی کے اندر 110 ڈگری تک رہا جس کے سبب بچہ شدید گرمی میں تڑپ تڑپ کر موت کا شکار ہوا۔ خاتون بچے کی ماں نہیں تھی بلکہ دیکھ بھال کیلئے اس کے حوالے کیا گیا تھا، پولیس نے تمام شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔
غفلت یا کچھ اور؟ امریکی خاتون دودھ پیتے بچے کو گاڑی میں بھول گئی، بچہ 9 گھنٹے گرمی میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا








