لاہرو:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بھی بڑی ہوگئی ہے۔
لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جذبات، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں۔
شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ پاکستان، پاک فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔
کچھ لوگوں کی ضد، انا پاکستان سے بھی بڑی ہوگئی ہے، چودھری شجاعت








