facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، عدالت نے صدر مملکت کے سیکرٹری اور  اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کئے ،  15مارچ کو معاونت کی ہدایت دیدی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ  ایک آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ میں ترمیم کی گئی، ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی ،جب پارلیمنٹ موجود ہے تو ایسی کیا ضرورت پڑی تھی کہ آرڈیننس لایا گیا،  الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے پبلک آفس ہولڈرز کو الیکشن مہم میں جانے کی اجازت دی گئی۔