لاہور(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدروسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو گرفتارکرلیاگیا۔پرویزالٰہی کے ترجمان اقبال چودھری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔پرویزالٰہی کواینٹی کرپشن پولیس نے ظہور پیلس سے حراست میں لیا ہے۔پولیس گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں گرفتار کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھی۔
پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھے، انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی#parvezelahi pic.twitter.com/3tq3vtNdCD
— PKPRESS (@PKPRESS1) June 1, 2023









