اسلام آباد(ممتازنیوز)چین نے ایک بارپھر پاکستان کو اقتصادی وسیاسی لحاظ سے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے ۔یہ یقین دہانی چینی سفارت خانے کی قائم مقام ناظم الامور باؤ زانگ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کرائی۔ا س موقع پر وزیرخزانہ نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ،دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیااور کئی شعبوں میں پاکستان کے لئے چین کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے چینی قائم مقام ناظم الامور کو ملک کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔باؤ زانگ نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات سے متعلق وزیرخزانہ کے جذبات کو سراہا۔انہوں نے چینی حکومت کی طرف سے معاشی وسیاسی لحاظ سے پاکستان کے عوام کی مسلسل حمایت کا بھی یقین دلایا۔وزیرخزانہ نے پاکستان کے لئے چین کے تعاون اور حمایت پر باؤ زانگ کا شکریہ اداکیا۔
چین کی ایک بارپھر پاکستان کو اقتصادی وسیاسی لحاظ سے مکمل تعاون دہانی








