بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کی گرفتاری پر مونس کا ردعمل آگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کا ردعمل آگیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الٰہی نے کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔