بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانے والے آنےوالے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دینگے؛ شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانے والے آنےوالے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دینگے،پاکستان میں آنے والے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ بہترہے کہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہناتھا کہ اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے سب جیل قراردےدیاجائے تاکہ صحافیوں کےلئے آسانی ہو،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کو رسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں ،نون لیگ پی پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے ، فائدہ پی پی پی ا±ٹھائے گی، پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ خوردنی اشیا50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورے پرہے، مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے ،دھوکہ دہی پے مبنی بجٹ پیش کیاجائے گاکفن دفن کومفت قراردیاجائے،ان کاکہناتھا کہ7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے ،گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا،اللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے۔