کوئٹہ (ممتاز نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی شدیدمذمت کرتاہوں ،ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے ،کوئی شہری ایسانہیں جو9مئی کے واقعات کی مذمت نہ کرے ،جمعہ کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہاکہ سب لوگ پاکستان کےلیے اپنی ذات سے بڑھ کرسوچیں ،3سال 7ماہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ،ضمیر مطمئن ہے،موجودہ صورتحال میں کچھ عرصے کے لیے بریک لے رہاہوں ،ملک کی ترقی کے لیے دعاگوہوں،سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا








