بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیر ترین سے نعمان لنگڑیال کی ملاقات، نئی پارٹی کے نام سے متعلق تجاویز پر غور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے ترین گروپ کے رہنما ملک نعمان لنگڑیال نے ملاقات کی، جس میں نئی پارٹی کے نام سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام اور نام سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
سید سعید الحسن نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما بھی شامل ہیں۔