بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2دہشت گردجہنم واصل

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دوسیلی میں سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا، اس دوران سکیورٹی فورسز نے 2دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا،یہ دہشت گردسکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔
بیان کے مطابق دہشت گردو ں کو جہنم واصل کرنے پر مقامی لوگوں نےسکیورٹی فورسزکےآپریشن کو سراہا۔