بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پراپیگنڈہ بے نقاب ، وفاقی دارلحکومت میں دو روز قبل تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کا معمہ حل

اسلام آباد(صغیر چوہدری) اسلام آباد سے دو روز قبل تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کیا جانے والا پراپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے۔اسلام آباد پولیس ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سیکٹر جی الیون سے تشدد زدہ لاش ملنے کے واقع کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی گئی ہے پولیس کی اب تک ہونے والی تفتینش اور سامنے آنے والے شواہد کے مطابق نوجوان کا قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔اور اس حوالے سے پولیس نے شواہد کی بنیاد پر اس واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ بھی لگا لیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل ناجائز تعلقات کے شبہ میں کیا گیا ہے۔معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال ابھی نام ظاہر نہیں کئے جاسکتے اور مزید معلومات بھی شئیر نہیں کی جاسکتی ۔ پولیس کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ وفاقی پولیس کا موقف ہے کہ جرائم کو سیاسی پراپیگنڈہ کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افراد جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف جلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ دوروز قبل مقتول کے بھائی فیصل ریاض نے تھانہ رمنا میں اپنے بھائی قمر ریاض کے غم ہونے کی اطلاع دی تھی ۔بعد ازاں تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا،۔مقتول کے بھائی نے فیصل ریاض نے روزنامہ ممتاز سے گفتگو میں کہا کہ وہ تدفین کے سلسلے میں اپنے آبائی علاقے جھنگ میں ہیں انہیں ابھی پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش یا پیشرفت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ۔انکا کہنا تھا کہ وہ رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرتے ہیں اور انکی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا عداوت نہیں ہے۔