امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریدر مودی کو دوسری بار کانگریس سے خطاب کرنے کی دعوت دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی قانون سازوں کی جانب سے نریندر مودی کو رواں ماہ دورہ واشنگٹن کے دوران کانگریس میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔

سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رہنماؤں نے گزشتہ روز مودی کو لکھے گئے خط میں دعوت نامے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون کو ہونے والی بھارتی وزیراعظم کی تقریر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منائے گی۔
It is my honor to invite @PMOIndia@narendramodi to address a Joint Meeting of Congress on Thursday, June 22nd.
This will be an opportunity to celebrate the enduring friendship between the United States and India and speak to the global challenges our countries both face. pic.twitter.com/gu68UjJltG
— Kevin McCarthy (@SpeakerMcCarthy) June 2, 2023
2016 میں امریکی قانون سازوں سے تقریر کرنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب مودی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ماہ مودی کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے درمیان گہری اور قریبی شراکت داری کی تصدیق کے لیے ان کی میزبانی کریں گے۔
بائیڈن انتظامیہ نے حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرتے ہوئے نام نہاد کواڈ الائنس کو مضبوط کیا جس میں آسٹریلیا، جاپان، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات شامل ہے۔
دوسری جانب امریکا میں مودی کے ناقدین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قوم پرست پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
امریکا میں موجود بھارتی وزیراعظم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بھارت امریکا کے ان الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔








