بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان ایوان میں مکمل تعاون کو تیار

اسلام آباد:تحریک انصاف کے مستعفی ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پی ٹی آئی کے متعدد مستعفی ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکرراجہ پرویز اشرف سے رابطہ کیا ہے اور پیغام دیا کہ ایوان میں واپس آکر مل کر ساتھ چلنےکو تیار ہیں۔
ارکان نے مطالبہ کیا کہ عدالت نے استعفے نامنظور قرار دئیے اب اسپیکر بھی تعاون کریں ہم ایوان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
اسپیکر نے قومی اسمبلی کےقانونی ماہرین اوروزارت قانون سےاستعفوں پررائے مانگ لی۔