وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر صدارتی محل میں تقریب میں شرکت کی اور انہیں تیسری بار اس عہدے پرمنتخب ہونے پر مبارکباددی۔ہفتہ کو ترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان کی تیسری مدت صدارت کی حلف برداری کے بعد صدارتی محل میں تاریخی تقریب منعقد کی گئی ۔
PM Shehbaz Sharif felicitates Turkey's long-serving president, Recep Tayyip Erdogan, who has been sworn in for his third term in office at historic inaugural ceremony 🇹🇷 🇵🇰 pic.twitter.com/zoU4Bf657C
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 3, 2023
اس موقع پرترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سمیت دنیابھر سے 78سے زائد ممالک کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔صدررجب طیب اردوان نے وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پرتپاک مصافحہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انہیں تیسری باراس عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباددی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بھی نو منتخب صدرکو مبارکباد دی۔قبل ازیں ترکیہ کے نو منتخب صدررجب طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کیلئے حلف اٹھایا۔









