لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو آج ضلع کچہری لاہور میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئےجانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گذشتہ روز گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت فاضل جج نے ثبوت ناکافی قرار دیتے ہوئے مبینہ کرپشن کے مقدمے میں بری کر دیاتاہم ان کو ایک اور مقدمے میں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ تیسری مرتبہ بھی انہیں اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں پکڑا جو لاہور میں درج کیا گیا ہے۔









