لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری سے سیاسی رہنماﺅں نے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں موجود ہیں،گوجرانوالہ سے چودھری علی اشرف وڑائچ نے آصف زرداری سے ملاقات کی، چودھری علی اشرف وڑائچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
حافظ آباد جلال پور بھٹیاں سے چودھری انصر نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا، گوجرانوالہ سے چودھری حارث میراں نے سابق صدر سے ملاقات کی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا، سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی رہنماﺅں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔









