ریاض(ممتازنیوز) سعودی عرب نے تیل کی پیدا وار میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل رضاکارانہ کٹوتی کو دسمبر 2024 کے آخر تک توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزارت توانائی کے عہدیدار نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب احتیاطی تدبیر کے طور پر 2024 کے ماہ دسمبر کے آخر تک یومیہ پانچ لاکھ بیرل تیل رضاکارانہ طور پر کم نکالے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ چار جون 2023 کو اوپیک پلس کے 35 ویں اجلاس میں پیداواری کوٹے کے حوالے سے اس رضاکارانہ کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اوپیک پلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اوپیک پلس کے رکن ممالک نے 2024 سے یومیہ 40.46 ملین بیرل کے نئے پیداواری ہدف پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب تیل کی پیداور میں رضاکارانہ کٹوتی 2024 کے آخر تک جاری رکھے گا








