مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز آج آزاد کشمیر کے شہر باغ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر میں ضمنی الیکشن کے موقع پر مسلم لیگ (ن) آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عوامی اجتماع سے مریم نواز خطاب کریں گی، وہ آزاد کشمیر میں تنظیم سازی سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی باغ میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کیا تھا۔









