راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لینے سے گریز کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے گھر پر چھاپے سے متعلق ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے عمران خان کا نام لینے کی بجائے “قاسم کے ابو” سے ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انصاف نہیں جو قاسم کے ابو کو چھوڑ کر جائے وہ گنگا نہایا ہے اور جو بے گناہ ہے وہ جیل میں پڑا رہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2023
واضح رہے کہ شیخ رشید کے گھر پولیس کی جانب سے کئی چھاپے مارے گئے ہیں جن سے متعلق شیخ رشید ملازموں پر تشدد کر کے بازو توڑنے ، گھر کا سامان توڑنے پھوڑنے اور گاڑیاں ساتھ لے جانے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔









