بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے،مولانافضل الرحمٰن

لاہور(ممتازنیوز )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ پی ڈ ی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے ،لوگوں نےجانبداری کارویہ محسوس کیا،کسی ادارے کی کارکردگی پرعوام کواعتراض ہو توعوامی رائے سامنے آتی ہے ،پیر کوسابق اسپیکرقومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنما ء سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ ہمارے مظاہرے پرامن تھے سڑکوں پرتھے کسی جگہ پرحملہ نہیں ہوا،جی ایچ کیو ،کورکمانڈر ہائوس پرحملہ کریں گے توآرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا،جلسے ہم نے بھی کیے مگر عالمی میڈیانے ان کے جلسوں کوپروجیکٹ کیا،ہم نے گملوں پھولوں اورکیاریوں کی بھی حفاظت کی ،آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پرایپل کی جاسکتی ہے۔
مولانافضل الرحمٰن نےکہاکہ پی ٹی آئی پرپابندی لگاناعدالتی معاملہ ہے ،عدالت سمجھتی ہے کہ پی ڈی ایم پرپابندی لگنی چاہیے توخس کم جہاں پاک ،ماضی میں جتنے فیصلے کیے اختلاف رائے کے باوجود اتفاق رائے پرپہنچے،کیاملک کی صورتحال کونئے ہنگاموں ،نئے تجربوں کی بھینٹ چڑھادیں۔