جدہ (امیر محمد خان سے ) سعودی عرب نے تیل کی پیدا وار میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل رضاکارانہ کٹوتی کو دسمبر 2024 کے آخر تک توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی میڈیا کےمطابق وزارت توانائی کے عہدیدار نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب احتیاطی تدبیر کے طور پر 2024 کے ماہ دسمبر کے آخر تک یومیہ پانچ لاکھ بیرل تیل رضاکارانہ طور پر کم نکالے گا، بیان میں کہا گیا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ چار جون 2023 کو اوپیک پلس کے 35 ویں اجلاس میں پیداواری کوٹے کے حوالے سے اس رضاکارانہ کمی پر اتفاق کیا گیا ۔ یاد رہے کہ اوپیک پلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اوپیک پلس کے رکن ممالک نے 2024 سے یومیہ 40.46 ملین بیرل کے نئے پیداواری ہدف پر اتفاق کیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی وزارت توانائی نے جولائی کےلیے اس سال جولائی کے لیے رضاکارانہ طور پر یومیہ مزید دس لاکھ بیرل کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ فیصلے پرعمل درآمد جولائی سے ایک ماہ کے لیے ہوگا تاہم اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔
جدہ ، سعودی عرب تیل کی پیداور میں رضاکارانہ کٹوتی 2024 کے آخر تک جاری رکھے گا








