ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نوریز شکور نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوریز شکوہ کااپنے بیان میں کہناتھا کہ سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا،جس طرح فوجی تنصیبات اورشہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی وہ قابل مذمت ہے،ان کاکہناتھا کہ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتاہوں ۔









