بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چکن کا گوشت فریزر اور فریج میں کتنے عرصے تک رکھا جاسکتا ہے؟

پکا ہوا اور کچا چکن کچھ دنوں سے لے کر ایک سال تک اپنے پاس محفوظ کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کا انحصار اس پر ہے کہ آیا آپ اسے ریفریجریٹر میں رکھتے ہیں یا فریزر میں۔

زیادہ تر خواتین مرغی کے کچے گوشت کو فریز ہی کرتی ہیں جب کہ پکا ہوا سالن اگر ایک دو روز میں کھانا ہو تو اسے فریج میں رکھ دیا جاتا ہے، لیکن فریزر میں رکھے گوشت کی بھی ایک مدت ہوتی ہے، جس کے بعد وہ خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

مرغی کے گوشت میں پروٹین بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے، البتہ اس میں بیکٹیریا کے پھلنے پھولنے کے امکانات کافی زیادہ ہوتے ہیں، ضروری ہے کہ اسے درست طریقے سے اپنے پاس ذخیرہ کیا جائے، بصورتِ دیگر یہ کئی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

فریج میں چکن کتنے دن محفوظ رہتا ہے؟

شعبہ امریکی محکمہ زراعت (USDA) کے مطابق کچے چکن کو فریج میں تقریباً ایک سے دو دن تک رکھا جاسکتا ہے، یہ خراب نہیں ہوگا، جب کہ پکا ہوا مرغی کا سالن یا بروسٹ وغیرہ فریج میں تین سے چار دن تک محفوظ رہ سکتا ہے۔

فریج میں چکن کو ذخیرہ کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے۔

فریزر میں چکن کب تک رکھا جاسکتا ہے؟

اگر آپ کا ارادہ مرغی کا گوشت کافی عرصے تک محفوظ رکھنے کا ہے تو اسے فریزر میں رکھیں۔

کچے چکن  کو مختلف حصوں میں کرکے 9 ماہ تک فریزر میں رکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک پورا چکن 1 سال تک فریزر میں رکھ سکتے ہیں۔

پکے ہوئے چکن کے گوشت کو فریزر میں 2 سے 6 ماہ تک رکھا جا سکتا ہے، بہتر ہے اسے کسی ایسے پلاسٹک بیگ کا کنٹینر میں رکھیں جس سے ہوا کا گزر ممکن نہ ہو۔

کیسے پتہ چلے کہ فریز ہوا گوشت خراب ہوگیا؟

فریزر یا فریج میں رکھے گوشت کے خرابہ ہونے کا پتہ ان کی رنگت تبدیل ہونے سے لگ سکتا ہے۔

اگر گوشت کا رنگ ہرے اور گرے میں تبدیل ہو تو سمجھ جائیں اس پر بیکٹیریا پیدا ہونے لگیں ہیں، ان کی بو سے بھی اندازہ ہوجائے گا کہ اب یہ استعمال کے قابل نہیں۔