بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس سے پاکستان پہنچنے والے ایک لاکھ ٹن خام تیل کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے کیونکہ بحری جہاز ابھی تک عمان نہیں پہنچ پایا ہے یہ بات سرکاری محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے دی نیوز کو بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ بحری جہاز کل سات جون کو عمان کی بندر گاہ پہنچے گا۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے مئی 24 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یاتھا کہ بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچے گا جس کے بعد چھو ٹے بحری جہاز وں میں روسی خام تیل پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچے گا او ر اس میں تقریبا دو ہفتے لگیں گے۔

پہلی روسی تیل کی کھیپ ایک لاکھ ٹن خام تیل لانے کے بارے میں اطلاعات غلط معلومات کی بنیاد پر بتائی گئی تھیں۔