بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ٹی سیکٹر کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کیلئے بڑے پیکج کی تیاری کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اجلاس ہوا، جس میں آئی ٹی سیکٹر کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سفارشات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کیلئےبڑے پیکج کی تیاری کریں۔
اجلاس میں آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنیوالوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دی گئی اور جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کےذریعےکاروبار ،تجارت کےفروغ پر خصوصی رعایت دینے اور نوجوانوں کے اپنا کاروبار شروع کرنےکی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کے اپنا کاروبار شروع کرنےکی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو آئی ٹی،جدید ٹیکنالوجی کےہنرمند پروگرام میں بڑی توسیع کی بھی منظوری دی۔
شہباز شریف نے خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی منظوری دیتے ہوئے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت کردی، آئی ٹی شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سےلاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہوگا
وزیراعظم نے نئی کمپنیوں کی تشکیل کیلئے خصوصی رہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے، بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز اور سہولتوں سے آگاہی کی بھی ہدایت کی۔