بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان صوبے بدخشاں کے قائم مقام گورنر ڈرائیور سمیت خودکش حملے میں ہلاک

کابل: افغان صوبے بدخشاں کے قائم مقام گورنر منگل کو ایک خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے ۔
فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے شہر فیض آباد میں خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری گاڑی کو اُس گاڑی سے ٹکرا دیا جس میں صوبے کے نائب گورنر نثار احمد احمدی سوار تھے۔
صوبے کے ثقافت اور اطلاعات کے سربراہ معاذ الدین احمدی کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف نثار احمد احمدی کو لے جانے والی گاڑی تھی۔
حملے کے نتیجے میں قائم مقام گورنر اور اُن کے ڈرائیور ہلاک جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
گزشتہ سال دسمبر میں صوبے کی پولیس فورس کے سربراہ ایک خودکش دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری افغانستان مین سرگرم داعش نے قبول کی تھی۔
گزشتہ سال اپریل میں ایک بم حملے میں کان کنی کے محکمے کے سربراہ بھی مارے گئے تھے۔
افغانستان سے امریکہ کے انخلا اور طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے داعش ایک مضبوط عسکری قوت کے طور پر اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔
شدت پسند تنظیم نے افغانستان میں اب تک اپنے حملوں میں سینکڑوں افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔