بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پاکستان پر معاشی اور دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان پر معاشی اور دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ٹوئٹر‘‘ پر جاری کئے گئے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کو اندرون ملک بغاوت کی ناکام کوشش کی، جس کی ناکامی کے بعد اب وہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان پر پابندیاں لگوانا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنے حمایتیوں اور لابنگ فرمز کے ذریعے امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر نئی بغاوت کی کوشش ہے۔