بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ وزیراعظم کیلئے شاہدخاقان کے علاوہ اور کوئی اچھی چوائس نہیں،مفتاح اسماعیل

 اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ آئندہ وزیراعظم کے لئے شاہد خاقان عباسی کے علاوہ دوسری اچھی چوائس نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی سے بہتروزیراعظم میری نظرمیں اور کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی وزیراعظم کے عہدے کے لئے مناسب ہیں ،وہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جو ہورہاہے ن لیگ کے بہت سے لوگ اس سے خوش نہیں ہیں، کوئی سمجھتا ہوگا ضرورت تھی، کوئی سمجھتا ہوگا ضرورت سے زیادہ ہوگیا،جو بھی ہو رہا ہے کوئی بھی اس صورتحال سے خوش نہیں۔