بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے سات سال بعد سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا

ریاض: سات سال کے بعد ایران نے سعودی عرب میں آج اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
ریاض میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب آج ہوئی جس میں سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی موجود تھے۔
ایران نے گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں ایرانی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کب کھولے گا اور کسے وہاں اپنا سفیر تعینات کرے گا۔
واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات مارچ میں بحال ہوئے تھے۔