بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 لڑکے جاں بحق

ڈیرہ غازی خان(ممتازنیوز) تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
جامپور روڈ پر عالیوالا کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد میں 18 سالہ محمد سعید، 14 سالہ اسد اللہ اور 18 سالہ شیر علی شامل تھے۔
واقعہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے میتیں اسپتال منتقل کیں جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔