بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن تب ہی ہوں گے جب میں کراؤں گا، آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں ہر چیز کو کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونیوالی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔
لاہور میں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ فو ج کا بڑا خرچ نہیں ، خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچائوں گا، آصف زرداری نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے، ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ صبر کا وہ پھل ملےگا ، جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، یہ تبھی ہونگے جب میں کروائوں گا، کارکن صبر کریں۔