بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا امریکہ میں سفیرمسعود خان کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (طارق محمود سمیر) وفاقی حکومت نے امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ نئے سفیر کی تقرری کا عمل جلدشروع کردیا جائے گا ۔ باخبر ذرائع نے ’’روزنامہ ممتاز‘‘ کو بتایا کہ حکومت نے واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی جگہ نئے سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں بہت جلد نئے سفیر کی تقرری کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔سردار مسعود خان کو جو پانچ سال تک 2013سے2018تک آزاد جموں وکشمیر کے صدر رہے ہیں وہ اس سے قبل دفتر خارجہ میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ، وہ سفارتی شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ سردار مسعود خان اقوام متحدہ میں بھی پاکستان کے مستقل مندوب ،چین میں پاکستان کے سفیر کے علاوہ کئی اور ممالک میں بھی سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ، ان کی تعیناتی اس وقت کی گئی تھی جب سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید کو واشنگٹن سے تبدیل کر دیا گیا تھا اور انہیں پاکستان میں واپسی پر سیکرٹری خارجہ کے عہدے پرتعینات کیا گیا۔ڈاکٹر اسد مجید کے زمانے میں جب عمران خان کے خلاف 2022میں تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کی طرف سے جمع کرائی گئی تو اس وقت ایک خفیہ سائفر بھیجا گیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان نے اسے امریکی سازش قراردیا تاہم بعد ازاں اس موقف سے پیچھے ہٹ گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا نام بھی لیا جارہا ہے کہ مسعود خان کی جگہ انہیں نیا سفیر تعینات کیا جا سکتا ہے ۔