اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی تجویز سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم لیوی بجٹ 2023-24 میں 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ لیوی میں 10 روپے اضافے سے 870 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ تنخواہوں میں 20فیصد، پنشن میں 25 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ میں پنشن کیلئے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، موجودہ مالی سال پنشن کی ادائیگی کیلئے 609 ارب روپے رکھے گئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کیلئے پیشہ وارانہ تربیت ، فنی مہارت کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں میں نوجوانوں کو عصر حاضر کے تربیتی کورس کروائے جائیں گے۔









