بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس اتنا کمزور ہے تو چھ سال سے کیوں بھاگ رہے ہیں ؟مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے دوسروں پرجو الزام لگائے، وہ ان سب میں خود مجرم ثابت ہورہے ہیں ۔عمران صاحب شہبازشریف سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ شہبازشریف تو آپ کے ہر جھوٹے ، بے بنیاد الزام کا پاکستان ہی نہیں بیرون ملک عدالتوں میں بھی جواب دے چکے ہیںالحمداللہ، پاکستان ہی نہیں ، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور عدالت میں شہبازشریف سرخرو ہوئے، آپ اور آپ کے ٹاٹ جو ثبوت کے صندوق لا رہے تھے، ان کاکیا ہوا؟ ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے کیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں کی کارروائی لائیو دکھانے کا مطالبہ سب سے پہلے مسلم لیگ (ن)نے کیا تھااور آج بھی یہ برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس اتنا کمزور ہے تو 6 سال ریکارڈ کیوں چھپایا؟ عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس اتنا کمزور ہے تو چھ سال سے بھاگ کیوں رہے ہیں ؟ وکیل پر وکیل کیوں بدل رہے ہیں؟عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں آپ چور نہیں تو پھرچھ سال سے تاریخ پر تاریخ کیوں؟ہر سال الیکشن کمیشن سے عمران صاحب اپنے اصل اکانٹس اور ان میں آنے والے اربوں روپے کیوں چھپاتے رہے ہیں؟

انہوںنے مزید کہا کہ عمران صاحب نے14ممالک سے آنے والی کالی دولت چپکے سے جیب میں ڈال لی اور قوم سے جھوٹ بولا کہ دولاکھ میں گزارا نہیں ہوتا؟عمران صاحب نے 2008میں پانچ، 2009 میں 7 ، 2012-13 میں اپنے 14 اکاونٹس چھپائے قوم کو بتائیں الیکشن کمیشن سے کیوں جھوٹ بولا، کیوں اکانٹس چھپائے؟خودمنی لانڈرر، غیرقانونی کالی دولت وصول کرنے والے ثابت ہوچکے ہیں۔ عمران صاحب کریں الیکشن سے استدعا کہ روزانہ سماعت اور لائیو کوریج دکھائی جائے ؟ اوپن سماعت کے اعلان کرکے پھر بھاگ کیوں گئے تھے ؟الیکشن کمیشن میں مخالفت کیوں کی تھی ؟عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کے جھوٹے ٹویٹس ، بیانات جاری کرنے سے اب آپ کی چوری چھپنے والی نہیں۔میڈیا اور اداروںکے خلاف کالے قوا نین بنا کر اب سچ کو سامنے آنے سے روکا نہیں جاسکتا آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا آغاز الیکشن کمیشن میں غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج اور روزانہ بنیاد پر سماعت سے کریںعمران صاحب تسلی رکھیں، ابھی تو احتساب شروع ہوا ہے، ابھی تو بہت کچھ آنا باقی ہے، آپ تو ابھی سے گھبراگئے؟