بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومئی کا آرکیٹیکٹ اور ماسٹرمائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے،راناثنااللہ

 اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ نومئی کے ذمہ داروں کے غیرملکی ایجنسیوں سے تعلقات تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پور ے ایک سال زمان پارک میں حملے کے منصوبہ بندی کے ثبوت موجود ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھناچاہئےکہ نومئی کے آرکیٹیکٹ آپ نہیں تو کون ہے؟ نومئی کا آرکیٹیکٹ اور ماسٹرمائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، یہ شخص کہتاتھا کہ اس کا گرفتار ہونا ریڈلائن ہے۔یہ کوئی ہجوم نہیں ،گنے چنے لوگ تھے جن کی باقاعدہ کلاسیں لی گئیں، زمان پارک میں لوگوں کو تربیت دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی آواز میں ایسی گفتگوموجود ہے جو شایدعدالت کو بھی کہناپڑے کہ ان کیمرہ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک شخص اشاروں ،کنایوں میں اس طرح کے ردعمل کی بات کرتارہا ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پی ٹی وی پر حملہ کس نے کیا تھا، کس نے 2014 میں ریاست کے خلاف نافرمانی کی تحریک کی بات کی تھی۔