لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب ہوگیا۔
جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث شرپسند کی شناخت حاشر خان درانی کے نام سے ہوئی ہے جو انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے، شرپسند حاشر خان جناح ہاؤس پر دورانِ حملہ انقلاب کے نعرہ لگاتا رہا جس میں اس نے کہا کہ ’لوگو، انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے‘۔
شرپسند حاشر خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی، پی ٹی آئی قیادت نے منصوبہ بنایا جس میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز تھے۔
شرپسند حاشر خان کا کہنا تھا کہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ہم نے حملہ کیا، عمران خان نے فوج کے خلاف ہمارےذہنوں میں جوبھرا تھا وہ اثرانداز ہوا، میں بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھا اور میں نے بھی ویڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ انقلاب آگیا، جھنڈا لہرایا اور کہا کہ یہ کورکمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے۔
Jinnah House attacker PTI Lahore Insaf Wing leader Hashar Khan says he’s a witness conspiracy to attack the Core Commander House was made in Zaman Park and attacks on Army were planned in advance, Imran Khan led with his anti-military narrative pic.twitter.com/qTp5HmFIlQ
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) June 8, 2023
شرپسند نے مزید کہا کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا اور ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکا برابر بھی نقصان نہیں پہنچایا۔









