اسلا م آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔بجٹ 2023-24 میں نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لئے رقم مختص کردی گئی۔ نوجوانوں کوبلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈاؤمنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ کی طرز پر “پاکستان انڈاؤ منٹ فنڈ برائے تعلیم” قائم کرنے کی بھی منظوری دید ی گئی۔ اس فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلباءوطالبات کو وظائف دئیے جائیں گے نوجوانوں کو چھوٹے قرض دینے کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئےخطیر رقم مختص کی گئی ہے نوجوانوں کوآئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کے لئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں ۔نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے رقم بھی بجٹ میں مختص کی گئی ہے آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے اورسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے خواتین کو مالی طورپر بااختیار بنانے کے پروگرام کے لئے رقم رکھی گئی ہے ۔زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی پروگرام کی بھی منظوری دیدی گئی۔ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی وزیراعظم کے کسان پیکج کے دوسرے حصے کے طورپر کی جائے گی۔
بجٹ 2023، نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لئے رقم مختص








