بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گردی کے مقابلے کے لیے مل کر کام کریں گے، امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحا ن نے کہا ہے کہ سعودی عرب جہاںکہیں بھی ممکن ہے داعش کا پیچھا کرے گا ،ہم شدت پسندی کا مقابلہ کرنے اور داعش کو دوبارہ متحریک ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔
سعودی عرب میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کا وزارتی اجلاس منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحا ن نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندآنہ نظریات کا مقابلہ کرنے کا ازم رکھتا ہے ،ضروری ہے کہ تمام ممالک رواداری اور مکالمے کے اقداد کر عام کریں اور ملکر کام کریں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی نے کہا کہ داعش کو شکست دینے اور دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان اور کچھ افریقی علاقوں میں داعش کے حملوں میں اضافے پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی آئی ایس آئی ایس عسکریت پسندوں کو شام اور عراق میں کیمپوں میں رکھنے سے تنظیم کے دوبارہ متحرک ہونے کا خطرہ ہے۔