بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواہش ہے پاکستان کیساتھ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب ہو جائے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہے کہ پاکستانی حکومت کےساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہتے ہیں، خواہش ہے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب ہو جائے۔
سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ سیاسی معاملات اور انسانی حقوق کے ایشوز پر پاکستان کےساتھ جاری مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔
ڈونلڈبلوم نے کہا کہ ان معاملات پرباقاعدگی سے بات چیت جاری رہتی ہے انسانی حقوق کے معاملے پر واشنگٹن سے بھی بیانات آئے ہیں، خواہش ہے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب ہوجائے آئی ایم ایف ایک آزاد ادارہ ہے، اس کا اپنا طریقہ کارہے.
دوسری جانب پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یوایس ایڈ آئیزوبیل کولمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو مہنگائی، افراط زر، بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔
آئیزوبیل کولمین نے کہا خوشی کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان آج ہیلتھ ڈائیلاگ جاری ہیں۔ انہوں نے دورہ سندھ کے حوالے سے کی پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں غربت، غذائی قلت کا سامنا ہے۔