بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے جس اتحادی حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا،بلوچستان کی ترقی، بلوچستان عوامی پارٹی سے مشاورت اور انکی رائے کے بغیر ممکن نہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے کیا،ملاقات میں بی اے پی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کافیصلہ کرتےہوئے حکومت کی بھرپورحمایت کااعادہ کیا،وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، خالد حسین مگسی، مولانا غفور حیدری، آغا حسن بلوچ، اسحاق ڈار، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ کمیٹی کے رکن ہونگے،کمیٹی آئندہ ہفتے میں تفصیلی مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی خالد حسین مگسی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے بھی شرکت کی۔

.