پشاور: تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا اور پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہورہا۔
I want to make it clear that I have no intention of affiliating with any other political party nor have I had any meetings with Jahangir Khan Tareen. The ongoing news circulating in the media about me is unfounded and completely false.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) June 10, 2023
پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو خبریں پھیل رہی ہیں وہ مکمل جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔









