ایمازون کے جنگلات میں طیارے حادثے کے تقریباً 5 ہفتوں بعد چار بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا اورایمازون کے علاقے میں سرحد کے قریب چھوٹا طیارہ ایمازون کے جنگلات میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے بعد جہاز میں سوار 4 بچے لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب عسکری کولمبیا کے صدر نے معجزاتی طور پر بچوں کے زندہ سلامت ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یکم مئی کو سیسنا 206 طیارہ 7 افراد کو لے کر ایمازون میں پرواز کررہا تھا کہ اس کا انجن فیل ہوگیا جس پر طیارہ جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اوربچوں کی ماں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں جہاز کے اندر سے ملی تھیں۔
🚨 BREAKING: Four children missing since a May 1st plane crash in the Amazon jungle have just been found alive
Truly a miracle pic.twitter.com/3R4k9QGVIm
— Nick Sortor (@nicksortor) June 9, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچنے والے بچوں کی عمریں 13،9،4 سال ہیں جب کہ ان میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔









