بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے فوج لگائی گئی تھی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش قرار دی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش فوج کو طلب کیا گیا تھا، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبہ پنجاب میں امن و امان کے لیے 10 مئی کو فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔