اسلا م آباد(ممتازنیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےسابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئےکہاکہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداکی یادگاروں پر حملہ بھی اس لئے کرایا تھا کیونکہ “وہ” مان نہیں رہے؟ “سیاسی ابوالہول” (Sphinx) کا دماغ ہٹلر کا جبکہ جسم گرگٹ کا ہے جو حالات کے ساتھ ساتھ رنگ ہی نہیں، آنکھیں اور بیان بھی بدلتا رہتا ہے ،اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ اسکے دماغ میں نہ آئین کی گنجائش ہے، نہ قانون کی، نہ انسانیت اور نہ ہی اخلاقیات کی، صرف تکبر، انا، ضد اور مکاری بھری ہے جو کمرے میں تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کرتا اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتاہے، جلسے میں امریکہ پر الزام لگاتا، پھر معاف مانگ کر امریکہ میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے۔ اصل میں تلاش “کاندھے” اور “بیساکھی” کے سہارے کی ہے جو اب میسر نہیں۔ آر ٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ جیسی چوریاں، ڈاکے اور جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے لیکن یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں- لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کہاتھاکہ میں بات کرنا چاہتا ہوں، آرمی چیف مُجھ سے بات نہیں کرتا
9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداکی یادگاروں پر حملہ بھی اس لئے کرایا تھا کیونکہ "وہ" مان نہیں رہے؟ "سیاسی ابوالہول" (Sphinx) کا دماغ ہٹلر کا جبکہ جسم گرگٹ کا ہے جو حالات کے ساتھ ساتھ رنگ ہی نہیں، آنکھیں اور بیان بھی بدلتا رہتا یے۔ اسکے دماغ میں نہ آئین کی گنجائش ہے، نہ قانون کی، نہ… https://t.co/ZVE6hDdhxE
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 10, 2023









